ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: قتل کی سازش رچنے کے الزام میں 6مشتبہ ملزموں کی گرفتاری : سی سی بی پولس کی کارروائی

منگلورو: قتل کی سازش رچنے کے الزام میں 6مشتبہ ملزموں کی گرفتاری : سی سی بی پولس کی کارروائی

Sun, 19 Feb 2017 20:27:32    S.O. News Service

منگلورو:19/فروری    (ایس او نیوز)  ایک امیر ورئیس شخصیت کے قتل کی سازش رچنے کے الزام میں 6مشتبہ افراد کو سی سی بی پو لس نے گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار شدگان سے 2پستول، کارتوس، چھری وغیرہ کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری ڈی سی پی ، کے ایم شانتا راجو نے پریس کانفرنس کے ذریعے دی ۔

مشتبہ ملزمان کی شناخت صفوان حسین، محمد فضل، ابراہیم شیخ، عبدالناصر، شمس الدین ، عمرفاروق اورمحمد انصار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان میں سے صفوان حسین پر  اس سے قبل غنڈہ ایکٹ جاری کیا گیا تھا۔ اور محمد انصار کوچھوڑکر دیگر ملزمان مختلف معاملات میں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولسنے بتایا کہ ملزمان کو پستول فراہم کرنے میں جنہوں نے بھی تعاون کیا ہے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ کالیا رفیق قتل معاملے میں جانکاری دیتے ہوئے ڈی سی پی نے بتایا کہ قتل معاملے کو لے کر ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ، البتہ کئی ایک کو تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ مزید بتایا کہ  پرتاپ پجاری قتل معاملے کے قاتلوں کے سراغ کاپتہ چل چکاہے ، بہت جلد ملزموں کو گرفتارکیا جائے گا۔


Share: